اسلام آباد: صدارتی امیدوار کے لیےنامز اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مخالفت کردی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے اور انہیں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے حمایت کی درخواست کی تھی۔
اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں صدارتی امیدوار کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے مضمرات اور سیاسی فوائد کا تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔