لاہور:ـ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تقرری کا معاملہ الجھ گیا ۔
اطلاعات کے مطابق معاملہ جعلی دستخطوں کی وجہ سے الجھا ہےجبکہ جعلی دستخطوں کے معاملے پر نوید اسلم اور محمد ارشد نے خط اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کردیا ہے جس میں دستخطوں کی درستی کےلئے کہا گیا ہے جبکہ خاتون ایم پی اے راحت افزا نے اپنے دستخط دوبارہ کردئیے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پارٹی نے حمزہ شہباز کے کاغذات اپوزیشن لیڈر کے طور پر جمع کرائے تھےلیکن ان کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں پر سوال اٹھا دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہر حال میں اپوزیشن لیڈر بنانا پڑے گا ۔