اسلام آباد: وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر آنے والا خرچ کا پونے 4 لاکھ روپےہے۔ ایوی ایشن ایکسپرٹ میجر ریٹائرڈ محمد ظہیر کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کا بیان معلومات میں کمی پر مبنی ہے،وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 کا فی گھنٹہ خرچہ تین لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر کے ہیلی پیڈ سے بنی گالہ اور پھر بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کے پورے عمل میں 35 سے 40 منٹ لگتے ہیں اور اس پورے عمل میں تقریباً 2 لاکھ روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔