میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

میانوالی:میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق میانوالی اور بھکر کے اضلاع اور گردو پیش کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر شہر یوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔