لاہور:متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار ہیں،غلطی کا آغاز پیپلز پارٹی نے کیا ہے ۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے لئے پیپلز پارٹی کو منانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں، شہباز شریف سے ملاقات میں صدارتی انتخاب کی مہم اور پیپلز پارٹی کو منانے کی حکمت عملی طے کی ہے۔
ایم ایم اے رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ،شہباز شریف بھی مولانا سے رابطے میں ہیں ،اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض نہیں لیکن غلطی پیپلز پارٹی کی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور ہے ، کوشش کریں گے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔