ڈاکٹر محمد سلیمان ڈی جی آئی بی تعینات

 

اسلام آباد :حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلیمان خان اس سے پہلے کوآرڈینٹر نیکٹا کے عہدے پر خدمات انجام دے رہےتھے،

 

تاہم مہر خالد داد کو ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیکٹا کا نیا کوآرڈینٹر تعینات کر دیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جہانزیب خان کو سیکریٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیاجبکہ اس سے پہلے وہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔