پانی پرمذاکرات کیلئے بھارتی وفد کی پاکستان آمد

 

لاہور:پاکستان کے ساتھ پانی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے9 رکنی بھارتی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا، پاکستانی کمشنر فار انڈس واٹر مہرعلی شاہ نے بھارتی وفد کا استقبال کیا،بھارت سے آنے والے وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کے کمشنر پردیپ کمار سکسینا کررہے ہیں۔

 

پاکستان بھارتی وفد کے ساتھ لوئر کلنائی اور پاکل دل منصوبوں کے حوالے سے باضابطہ بات کرے گاجبکہ بھارتی وفد کے ساتھ مرحلہ وار2سیشن میں مذاکرات ہونگے، پاکستانی وفد پہلے مرحلے میں بدھ کی صبح 10 بجے بھارتی وفدکے ساتھ مذاکرات کرے گا جبکہ دوسرا مرحلہ جمعرات کی شام5 بجے شروع ہو گا۔

 

پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بھارتی وفد کے ساتھ پاکستانی ماہرین کے دورہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات کرے گا،بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر پاکل دل منصوبہ کے تحت 15 سو میگا واٹ جبکہ لوئر کلنائی منصوبہ کے تحت 45 میگاواٹ بجلی کے پیدواری منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کے ڈیزائن پر پاکستان کو اعتراضات ہے۔