لاہور:تحریک انصاف کے ر ہنما فیصل واوڈا نے کہاہے نوازشریف کی جانب سے آصف زرداری کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے باعث اپوزیشن متحد نہیں ہو سکتی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن اس لئے متحد نہیں ہو سکتی کے آصف زرداری کے ساتھ نوازشریف نے جو کردار ادا کیاہے اور اس حوالے سے آصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور وقت ایک جیسا نہیں رہا ۔ آصف زرداری پر کیس ایف آئی اے نے بنایا ہے ۔
حکومت نے اس حوالے سے کو ئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مضبوط کیس ہے، اب اگر ایف آئی اے ان کوبری کرتی ہے تو الحمد اللہ اوراگر ان کو جیل میں ڈالتی ہے تو پھر بھی الحمد اللہ ،انہوں نے کہا کہ جب کرپشن کے کیسز ہونگے تو اپوزیشن متحدہوگی ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اس ملک میں بڑی دلچسپ روایتیں رہی ہیں۔ نااہل ہونے والے وزیر اعظم بن گئے اور جیلوں سے لوگ ایوان صدر میں چلے گئے ۔