فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیوں کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق فاٹا میں 28 اگست سے 4 دسمبر تک حلقہ بندیاں ہوں گی، 28 اگست سے 10 ستمبر تک حلقہ بندیوں کیلئے کاغذات حاصل کئے جائیں گے، 11 ستمبرسے 4 اکتوبر تک فاٹا کی ابتدائی صوبائی حلقہ بندیاں تیارکی جائیں گی جب کہ فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 5 اکتوبر کو جاری۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 6 اکتوبرتا 4 نومبر تک دائر کئے جاسکیں گے، 5 نومبر تا 30 نومبر تک اعتراضات پر سماعت ہوگی اور4 دسمبرکو فاٹا کی حتمی صوبائی حلقہ بندیاں جاری ہوں گی۔