پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
حلف لینے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔
نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کیساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے۔ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندرخان لودھی محکمہ خوراک، شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے ۔اسی طرح عبدالکریم کووزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور ضیاءاللہ بنگش بھی وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔
حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلیٰ محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جب کہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا۔