اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ اولین ترجیح ہے، بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔