دہشت گردی اورترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے :آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم سب مل کردہشت گردی کودوبارہ پنپنے نہیں دیں گے،دہشتگردی اورترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہیں علاقے میں امن واستحکام کیلئے جاری آپریشنزاور پاک افغان سرحدپرباڑلگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے اس موقع پر فاٹاانضمام کیلئے قبائلی عمائدین کی کوششوں کاشکریہ بھی ادا کیا ۔
سپہ سالار کا شمالی اورجنوبی وزیرستان کے قبا ئلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ دشمن قوتیں کامیابی کے ثمرات کوسبوتاژکرناچاہتی ہیں، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کویقینی بناناہوگا، پاک افغان سرحدی علاقوں میں آپریشنزجاری رہیں گے۔
وزیرستان میں بحالی اورترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں کیونکہ آپریشنزکے بعد بحالی اورترقیاتی کام ضروری ہیں۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاک افغان سرحدپرباڑلگانے کا عمل جاری ہے اور وزیرستان میں مکمل استحکام تک آپریشن جاری رہے گا،ہم سب مل کردہشت گردی کودوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ حال ہی میں کچھ بارودی سرنگیں پھٹنے کے واقعات ہوئے، وزیرستان میں بڑیپ یمانے پرامن بحال کردیاگیاہے جبکہ دہشت گردی اورترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔