واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیواورچیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف آئندہ ہفتےپا کستان آئیں گے۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی حکومت سے ملاقات کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق پاکستانی دورے کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ اورجنرل جوزف امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کےخلاف کارروائی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار ممکنہ طور پر 5 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔