لاہور: 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
مسلم لیگ (ن) نے این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں ںے جمعرات کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی این اے 131 سے عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ سعد رفیق 83633 ووٹ کے ساتھ انتہائی قریبی مقابلے سے ہارےجس کے بعد انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی تاہم وہ مسترد کردی گئی تھی ۔