نجی دورےکیلئےوسائل کابےجا استعمال،ناصرالملک کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہورسابق نگران وزیراعظم ناصرالملک کےنجی دورے کیلئے سرکاری اخراجات کے استعمال کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ، جس کے بعد عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ناصر الملک نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیااور انہوں نے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا ،

انہوں نے مزید کہاکہ سابق نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22 گاڑیوں کا کانوائے استعمال کیا اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیادرخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔