یکم ستمبر سے پیٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قيمت ميں دو روپے، ہائی اسپيڈ ڈيزل کی قيمت ميں 6 روپے تک کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تيل کی قيمت ميں 30 پيسے فی لیٹر تک کمی جبکہ لائٹ ڈيزل کی قيمت ميں 70 پيسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسا ل کردی ہے جب کہ اس حوالے سے حتمی فيصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔
خیال رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔