امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔
اپنے ایک بیان میں امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور مالی امداد میں کٹوتی کا رویہ بھی برقرار رہے گا۔