اسلام آباد: ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ موخر کئے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک لبیک کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ،
کارکن قافلوں کی صورت میں پر امن طور پر اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوگئے ۔ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک لبیک کے رہنماؤں سے ان کا مقصد پورا ہوجانے کے بعد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔