غیرمعیاری پانی فروخت کرنے والی 13 کمپنیوں پر پابندی

 

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالی 13 کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔ایس ایف اے کے مطابق صوبے بھر میں پانی بیچنے والی ان کمپنیوں کے پانی کے نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے تھے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ نمونوں کی جانچ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کی لیب سے بھی کرائی گئی اور اس نے بھی نمونوں کو غیر معیاری قرار دیا۔

ایس ایف اے کے حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے غیر معیاری اور بغیر لائسنس پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم ملنے کے بعد صوبہ بھر سے پانی کے نمونے اکھٹے کر کے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور رپورٹ میں خرابی کی نشاندہی پر فوری کاروائیاںکی جاری ہیں۔