صدارتی انتخابات کے لئےچیف الیکشن کمشنر سردارمحمدرضانے ووٹ کی رازداری برقراررکھنےسےمتعلق ہدایت جاری کردیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام ارکان ووٹ ڈالتےوقت رازداری ہرصورت برقراررکھیں،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون ، کیمرایاکوئی تصویرکھینچنےوالی ڈیوائس لےجانےکی سختی سےممانعت ہے۔جب کہ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔
یاد رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے آئندہ صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔
صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے۔