پی ٹی آئی رہنمازہرہ شاہد کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کےقتل میں ملوث ایم کیوایم کے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو سزائے موت سنا دی گئی،جبکہ کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا گیا۔
رینجرزپراسیکیوٹر کے مطابق زہرہ شاہدکےقتل میں ملوث ملزمان کاتعلق ایم کیوایم سےہے اور ملزمان نے تفتیش کے دوران زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا، جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کےگھرکےباہرقتل کیاگیاتھا اور حکام کی جانب سے ان کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کے لیے 25 لاکھ انعام رکھا گیا تھا۔