پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں حادثہ، ایک رکن شہید

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو بحیرہ عرب میں حادثہ پیش آیا ہے۔جس کے نتیجے میں ایک رکن شہیدہوگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میںمعمول کی آپریشنل پرواز کر رہا تھا۔
پاک بحریہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے ایک رکن نے جام ِ شہادت نوش کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔