اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دفتر خارجہ پہنچے تو ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت کو مستقبل میں کامیابیوں کے لئے ایرانی قیادت کی نیک خواہشات کا بھی پیغام پہنچایا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔