اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنےکافیصلہ کیاہے،
مجموعی طور پر 33گاڑیوں کو نیلام کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،نیلامی کیلیےپیش گاڑیوں میں 8جدید لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں ۔
جبکہ4 مرسیڈیز بینز، 16 ٹویوٹا کرولاایک ہنڈا، تین سوزوکی اور1ایچ ٹی وی گاڑی کی بھی نیلامی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں سارک کانفرنس اور ڈونر کانفرنس کے لیے بھاری رقوم پر کرائے پر گاڑیاں لی گئیں تھیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں بھی وزرائے اعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔