اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کے دن نتائج منتقلی کی ایپ آر ٹی ایس کو دانستہ روکا گیااور یہ کس نے روکا اس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لیئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن یا اس کےعملے کو بچانے کے لیے نہیں آئے اور نہ ہی ہم نادرا کو ہم ٹارگٹ کرنے آرہے ہیں لیکن چیئرمین نادرا اور دیگر افسران کو فارنزک آڈٹ کےلیے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے تھا۔