وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئےکل اہم اجلاس ہوگا

August 31, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور:وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئےانکی زیر صداارت کل گورنر ہاؤس میں کابینہ کے خصوصی اجلاس ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے پراستقبال کیا،عمران خان ائیرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک روانہ ہو گئے جہاں وہ آج مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل گورنر ہاؤس میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔