وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 41 پیسے کی کمی کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں2 روپے 41 پیسے کمی ہونے کے بعد قیمت92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔