اسلام آباد:ترجمان نادرا نے الیکشن 2018ء میں آر ٹی ایس سسٹم بند ہونے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ نتائج کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر فعال رہا ۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی نیوز کانفرنس پر نادرا کا ردعمل بھی سامنے آگیا،ترجمان نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے کسی بھی فورم پر وضاحت دینے اور فرانزک آڈٹ کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات کہ آر ٹی ایس سے آر ایم ایس میں ڈیٹا جانا تھا غلط فہمی پر مبنی ہے،ان دونوں سسٹمز کا کوئی تعلق نہیں ۔