راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثارنے ضمنی انتخابات میں کسی بھی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، وہ عارضی طور پر انتخابی سیاست سے الگ ہو گئے ہیں،صوبائی نشست پر کامیابی کے باوجود انہوں نے عدم دلچسپی دکھائی اور ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ۔
جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں ان کی رجسٹریشن نہیں ہوئی،چوہدری نثار نے ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر ضمنی انتخابات سے علیحدگی اختیار کی ہے، ان کا لندن اور امریکہ روانگی کا امکان ہے، جہاں وہ کچھ وقت گزاریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔