عمران خان کی عطا الرحمٰن سے ریسرچ سینٹر بنانے پر مشاورت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ تعلیم اور جدید ریسرچ سینٹر بنانے پر مشاورت تیز کردی ۔
عمران خان نے وزیر تعلیم شفقت محمود،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری ،پروفیسر محمد مجاہد اور راشد خان کی موجودگی میں ڈاکٹر عطا الرحمٰن سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیوں کومطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنانےکی ہرممکنہ کوشش کی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائرایجوکیشن کے فروغ کیلئے ماہرین کی آراءسے بھی استفادہ کیاجائےگا۔نوجوانوں کوسائنس وٹیکنالوجی میں جدیدتعلیم کی سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ‏ملک میں تعلیم کافروغ،نظام ونصاب تعلیم میں یکسانیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ تعلیم و جدید ریسرچ سینٹر بنانےکےعمل پر بھی بات چیت ہوئی ،ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے ہائر ایجوکیشن ، سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے سفارشات پیش کی ۔