وزیر خارجہ کا ڈچ ہم منصب سے دوبارہ رابطہ

 

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈچ وزیرخارجہ کو دوسری بار ٹیلی فون کیا ہے، ٹیلی فونک رابطےمیں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے کے لیے دونوں حکومتوں کی کوششوں پر بات چیت کی اور آگہی کے فروغ اور اسلام فوبیا کے رجحانات میں کمی لانے پر زور دیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف تہذیبوں کے درمیان روابط قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔