سیہون کے قریب حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

حیدرآباد:سیہون کے قریب تیز رفتار ٹرک آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ3زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سیہون سے کراچی آنے والی ایک وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفین کی میتیں صبح سویرے کراچی پہنچائی گئیں، جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ملیر کے قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی۔