اسلام آباد: سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد اب اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے اور ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا اور 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے چلایا جارہا ہے،اوور سیز پاکستانی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں کہ کن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔