اسلام آباد: چیئرمین نیب نے نواز شریف کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اطلاعات کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں دائرکئے گئے تھے، ریفرنسز کی منتقلی سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے وکیل اپنے دلائل میں جج محمد بشیر کی جانب داری یا تعصب ثابت نہیں کرسکے، فریقین نے کبھی بھی ٹرائل میں جج کی غیرجانبداری کااعتراض نہیں کیا،اعلی عدالتوں نے کبھی بھی مشترکہ حقائق کی بنیاد پر مقدمات منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ مقدمات میں شہادت ریکارڈ کرنے والاجج شہادتوں کو بہتر سمجھ سکتا ہے۔