شرجیل انعام میمن جیل منتقل،ضیاالدین اسپتال کا کمرہ سیل

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کو ضیاالدین اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ہےاوراسپتال کا کمرہ بھی سیل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن کو عدالتی حکومت کو پر اسپتال سے جیل منتقل کیا گیاہے۔

خیال رہےکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال کاخفیہ دورہ کیا تو شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی تھی۔