شاہین ایئر کو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

سی اے اےکی جانب سےشاہین ایئر لائنز کےپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سےانکار کےباعث ساڑھے تین سو حاجی کل سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے

               
September 1, 2018 · اہم خبریں, قومی

شاہین ایئر کو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر لائنز کے لائسنس میں توثیق کرتے ہوئے سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرےتاہم اب سول ایوی ایشن کی جانب سے شاہی ایئرلائن کے لائسنس میں توثیق کردی گئی ہے۔