لاہور: وفاقی وزیر ریلوے نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہاکہ اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والےکنٹریکٹ ملازمین خود چلے جائیں، کنٹریکٹ افسر ایک ہفتے میں استعفیٰ دے دیں جب کہ 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں ایسا فیصلہ ہو جو درمیانی ہو۔
انہوں نےکہاکہ مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں اور ریلوے کی زمین کے ریکارڈ کے لیے ڈائریکٹر کو خط لکھوایا ہے۔
وزیرریلوے نے بتایاکہ 55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے، نیب میں ریلوے کے 8 کیسز زیر سماعت ہیں اور ہم مزید 4 بھجوا رہے ہیں، شالیمار اسپتال کا کیس نیب کو بھجوارہے ہیں۔