فیاض الحسن چوہان کواپنےبیان مہنگےپڑگئے،عمران خان نےتبدیلی کااشارہ دیدیا

اسلام آباد:پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو اداکاراؤں سے متعلق متنازعہ بیانات اور ٹی وی پروگرام میں لغو گفتگو مہنگی پڑگئی ،

وزارت بھی جاسکتی ہے۔سینئر صحافی رؤوف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے کہا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں، اس کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان پر ہمارے ڈی ایم جی گروپ نے پکا گھیرا ڈال دیا، وہ کے پی کے ماڈل لانا چاہتے ہیں۔