ذاتی ہیلی کاپٹر ہےکرائے پر نہیں لیتاجہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کے بعدہیلی کاپٹر سے متعلق سیاستدانوں سے سوالات کیے جارہے ہیں ایسا ہی جہانگیر ترین کے ساتھ ہوا،
صحافی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر کا استعمال سستا ہو گیا آپ ہی بتا دیں کہ فی کلومیٹر کتنا خرچ آتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر ہے کبھی کرائے پر نہیں لیا،اس لئے معلوم نہیں کہ فی کلو میٹر کتنا خرچ آتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ میں لندن میں قیام پذیر تھا ،ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرکے پاکستان بلایا کہ صدارتی انتخاب کیلئے مہم چلائیں ۔