کراچی:سیہون کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق کراچی میں ملیر میمن گوٹھ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 افراد سیہون کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 2 زخمی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد میتیں کراچی پہنچا ئیں گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین ملیر کے قبرستان میں ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos