اسلام آباد :امریکہ نے ایٹمی اورمیزائل سےجڑی سرگرمیوں کاالزام لگا کر 2 پاکستانی کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نےپاکستان کی 2 کمپنیوں ٹیکنالوجی لنکس اورٹیک کیئرسروسزایف زی کوایکسپورٹ ایڈمن ریگولیشنزفہرست میں شامل کرلیاہے،
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں کمپنیاں امریکاکےخارجہ مفادات کےمنافی کام کررہی تھیں، پاکستان میں قائم ٹیکنالوجی لنکس ایسی اشیاکی فراہمی میں ملوث تھی جوایٹمی اورمیزائل سےجڑی تھیںجبکہ امارات میں قائم ٹیک کیئر،پاکستان میں قائم یوای سی نےامریکی اشیا لینےکے لئے غلط معلومات دیں۔