پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کا حملہ،ایف سی اہلکار شہید

پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کا حملہ جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیاہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں نےافغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے میں قائم خٹاکا پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس میں ایف سی کے لانس نائیک رحمٰن اللہ شہید اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیاجسے طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔