لاہور: سربراہ جمیعت علمااسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی انتخاب کے لئے مجھ پر اور میری جماعت پر اعتماد کرکے مجھے صدارتی انتخاب کیلئے امیدوارنامزد کیا ہےاور ہم چاہتےہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو قبول کرے ۔
شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوشش کریں گے اپوزیشن کا ایک ہی امیدوار ہو اور یہ معرکہ مشترکہ طور پر لڑیں گے،پیپلزپارٹی کے امیدوار کودستبردار کرا نا آسان نہیں ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور وزیراعلی کیلئے بھی ووٹ نہیں ڈالا تھا ، ہماری کوشش ہے کہ پی پی پی اس فیصلے کو قبول کر لے۔
پیپلزپارٹی کومتحدہ اپوزیشن کاامیدوارآج ہی قبول کرلیناچاہیے، آصف زرداری کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔