پاکستان کو بےشمارچیلنجز کاسامنا ہےٹھیک ہونےمیں وقت لگےگا،فہمیدہ مرزا

اسلام آباد:فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں کوئی مس فٹ نہیں ہے، عمران خان نے 100 روز کا پلان دیا ہےلیکن چیزوں کو بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کاکہنا تھا کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ہمیں چھوٹے صوبوں کی احساس محرومی کو دور کرنا چاہیے اور اگر کسی صوبے میں اچھا کام ہوا تو ہمیں سیکھنا اور سب کو مل کر چلنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے مجھے پلیٹ فارم دیا، ہم نے الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔