اسلام آباد:حکومت نے کفایت شعاری مہم کے آغاز کردیا اور وزیراعظم ہائوس کی 102 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار دے دیا ہے ۔
سادگی اور کفایت شعاری مہم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان خود کو مثال بنانے لگے، اس سلسلے میں قومی اخبارات میں اشتہار دے دیا گیا، اشتہار کے مطابق 28 مرسیڈیز ،8 بی ڈبلیو سمیت 102 گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو وزیراعظم ہائوس میں ہوگی ۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں صرف اسی صورت میں فروخت کی جائیں گے اگر ان کی نیلامی کی رقم گاڑی کی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو۔ذرائع کے مطابق حکومت کی تمام گاڑیاں کی نیلامی مارکیٹ ویلیو سے اوپر کیسے ہوسکتی ہے؟اس کےلئے کئی تجاویزسامنے آرہی ہیں۔
اگر گاڑیوں کےلئے یادگار نمبر پلیٹ ہویا کوئی مخصوص اسٹیکرہو ،عمران خان کے پرنٹ دستخط یا فنڈریزنگ کا کوئی اور سائن ہو ،یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ کوئی اسپیشل سرٹیفکیٹ ،پوسٹر بھی خریدار کو دیا جائے ۔
اور اگر یہ سب قانونی طور پر جائز ہو اور ممکن ہو تو تمام گاڑیوں کی نیلامی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔