لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔
اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے صدر مملکت ممنون حسین پر تنقید کی اور اپنے صدارتی امیدوار عارف علوی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہوں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے نشتر چلادیئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے سے عیاشی کرتے رہے ہیں، اگر وہ صدر بنے تو پاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی اپنے پلے سے پیسے خرچ نہیں کیے اور صدر بننے چلے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دو۔