اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کرکے اسے ایک دن آگے بڑھادیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ کا منگل کے روز ہونے والا اجلاس اب بدھ کو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ منگل کو صدارتی انتخاب کے باعث کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں کابینہ ملکی معاشی اور سلامتی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جب کہ اجلاس میں مختلف ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔