فضل الرحمٰن پہلے خود بھی اعتزاز احسن کے حق میں تھے، کائرہ

 

اسلام آباد:رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے خود بھی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے حق میں تھے۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کو ثالث بنا کر مسلم لیگ ن کے پاس بھیجا تھا لیکن وہ خود ہی دولھا بن بیٹھے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایسا امیدوار نامزد کرنا چاہیے تھا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہوتا ۔