لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کےصدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کرنے سےایک بار پھر انکار کردیاہے ۔
پیپلز پارٹی کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کی دستبرداری کی مشروط آمادگی سے پیدا ہونے والی خوشی و امید کی لہر وقتی ثابت ہوئی ۔
ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی سے اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کرسکتے ،ن لیگ انہیں کسی صورت سپورٹ نہیں کرے گی ۔