کراچی:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پی پی کسی صورت اعتزاز احسن کی نامزدگی واپس نہیں لے گی ۔
میڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ شہبازشریف سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اعتزاز احسن ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوںگے،مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی ملاقات میں انہیں بتایا گیا کہ اعتزاز سے بہتر امیدوار کوئی نہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ خود مولانا فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن کا موازنہ کرلیں ۔